حرم امام حسین [ع]میں قرآنی اسٹیج کا افتتاح

IQNA

حرم امام حسین [ع]میں قرآنی اسٹیج کا افتتاح

8:02 - April 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1394438
شعبہ بین الاقوامی : دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سے حرم امام حسین [ع]میں قرآنی اسٹیج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ۔

قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)- دارالقرآن آستانہ حسینی کے اطلاع رساں ادارے کے مطابق گذشتہ پیر کے دن ایک نورانی تقریب کے ساتھ اس اسٹیج کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوااورتلاوت کا شرف آستانہ امام حسین[ع]کے موذن اور قاری جناب کربلایی حاجی عادل نے حاصل کیا جسکے بعد دارالقرآن آستانہ حسینی کے ڈپٹی ڈایریکٹر سید مرتضی جمال الدین نے اظھار خیال فرمایا ۔
افتتاحی تقریب میں ترتیل کے ساتھ قرآن خوانی ہو ئی جسمیں آستانہ کے قرآء حضرات شریک تھے اور اس تلاوت کو امام حسین [ع]کے لیے وقف اور مخصوص کیا گیا۔ دارالقرآن آستانہ حسینی کے مطابق اس اسٹیج سے تلاوت قرآن براہ راست ریڈیو کے زریعے نشر کرنا اور زائرین حرم حسینی کی تصیح قرات کے پروگرام ابتدایی شیڈول میں شامل ہیں ۔

1392155

ٹیگس: کربلاء ، قرات ، اسٹیج
نظرات بینندگان
captcha